پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل میں 57افسران کی ترقی کے احکامات جاری کر دیئے گئے

Published on January 31, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 771)      No Comments

Press promotions
اسلام آباد(یواین پی)پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل نے گریڈ 16-17-18-19میں تقریبا 57افسران کو ترقیاں دی ہیں۔ جن میں گریڈ 19کے13 دائریکٹر کے عہدے ، ڈپٹی ڈائریکٹر کے 5کو اگلے عہدے پر اور گریڈ 17کے 8ترقیاں دی گیءں۔ تفصیلات کے مطابق پی اے آرسی نے انتظامی امور کی کمیٹی کے اجلاس میں کیس ٹو کیس ان کی پی اے آرسی میں کارکردگی اور سنیارٹی کو سامنے رکھتے ہوئے کمیٹی نے سفارشات مرتب کی اور چئیرمین پی اے آرسی کی حتمی منظوری لینے کے بعدتقریبا 57افسروں کو ترقی کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیے۔ اس طرح ملازمین اور اعلی افسروں کو ان کی ترقیوں پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔ اور اس سلسلے میں آج پی اے آرسی ییڈکواٹر میں ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔ جس میں ادارے کے چئیرمیں ڈاکٹر افتخار احمد ، ظفررضا حسن ممبر فنانس،ڈاکٹر شاہد مسعود ممبر پلانٹ سائنسز، ڈاکٹر منیر گورائیہ ممبر کوآرڈنیشن، ڈاکٹر ندیم امجد ممبر نیشنل ریورسس، ڈائیریکٹر اسٹلشمنٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی اور ترقی پانے والے افسران کو مبارک دی اور اس امر کی توقع ظاہر کی اور ادارے کی ترقی میں افسران اپنا کردار ادا کریں۔ یاد رہے کہ پی اے آرسی میں جب بھی افسران کی ترقی کی جاتی ہے تو افسر کی سالانہ کارکردگی اور سینارٹی کو محلوظ خاطر رکھا جاتا ہے۔ ان نئے عہدیداران ، افسران کو نمائندہ تنظیم ای پی اے آر سیاور سائنسدانوں کی تنظیم پی اے آرایس اے نے دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ا ستقبالیہ کا انتظام ڈائریکٹریٹ نے کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes