معاشرتی اور معاشی ترقی تعلیم کے فروغ کے بغیر ممکن نہیں، رانا محمد سرور خاں

Published on February 4, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 486)      No Comments

BUREWALA PHOTO 1-04022015
بورے والا(یو این پی)ممتاز ماہر تعلیم سنیئر ہیڈماسٹر گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول رانا محمد سرور خاں نے کہا ہے کہ تعلیم کے فروغ میں نجی شعبہ اہم کردار ادا کر رہا ہے کسی کی قوم سماجی،معاشرتی اور معاشی ترقی تعلیم کے فروغ کے بغیر ممکن نہیں جس کے لیے دیانتداری،محنت اور عزم بنیادی شرط ہے جو کسی بھی قوم کو علم کے دروازے میں داخل کر سکتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلوبل پبلک سکول نیلی بارسٹی آفاق خاں چوک کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت ادارہ کے پرنسپل ملک شمشاد علی نے کی جبکہ تقریب سے چوہدری فقیر اللہ،ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول 495ای بی راؤ محمد انور اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ملک سجاد احمد،پروگرام کوآرڈینٹر بینش بتول،ملک سجاد حسین اعوان،بچوں اور اساتذہ کے علاوہ دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes