کوئی غیرت مند قوم اپنی شہ رگ کو اغیار کے حوالے نہیں کیا کرتی طارق محمود صدیقی

Published on February 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 573)      No Comments

ks
کویت سٹی(عبدالشکور ابی حسن سے)کشمیر میں شاہ ہمدانؒ ،نورالدین ولّی ؒ ،چرار شریف اور حضرت بل کی صورت میں اسلامی عظمت کے چار ستارے بکھرے ہوئے ہیں۔قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہا تھا اور کوئی غیرت مند قوم اپنی شہ رگ کو اغیار کے حوالے نہیں کیا کرتی،ہمیں ہر حال میں کشمیر کو حاصل کرنا ہے،زندگی ہویاموت،ہر حال میں کشمیر کو پاکستان کا حصہ بننا چاہئے اِن خیالات کا اظہار کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی معروف سیاسی،سماجی اور دینی شخصیت حکیم طارق محمود صدیقی نے کیا انہوں نے کہاکشمیر جغرافیائی،مذہبی اور روحانی رشتوں کے ساتھ پاکستان کی وحدت کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کشمیر کی اسی فیصد آبادی مسلمان ہے مگر اُس پر ہندو سامراج حکومت کر رہا ہے،مسلمان ذلت و رسوائی کی زندگی بسر کر رہے ہیں وہ وقت دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ بن جائے گا انہوں نے کہا آزادئ کشمیر اصل میں تکمیل پاکستان ہے اور دُنیا کی کوئی طاقت پاکستان کی تکمیل روکنے میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes