زرعی پیدوار میں اضافے کے لیے جدید طریقوں اور سہولیات کی فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے ڈاکٹر فرخ جاوید

Published on February 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 384)      No Comments

MFA  7.2.15راولپنڈی/ اسلام آباد(یواین پی محکمہ زراعت پنجاب کے وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا ہے کہ زرعی پیدوار میں اضافے کے لیے جدید طریقوں اور سہولیات کی فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے اور پنجاب میں فی ایکڑ پیداوار میں اضافے اور کاشتکاروں کی جدید تحقیق سے مستفید کرنے کے لیے جامعات میں ہونے والی ریسرچ کو کا شتکاروں تک پہنچایا جا رہا ہے۔انہوں نے یہ بات پیر مہرعلی شاہ بارانی یونی ورسٹی راولپنڈی کے موقع پر ایک بریفینگ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں ڈاکٹر ثروت ناز،ڈاکٹر مبشر ریاض،ڈاکٹر صفدر،ای ڈی او زراعت ڈاکٹر شاہدسجاد ،ڈی او زراعت ڈاکٹر عارف ، بابر لطیف بلوچ اور فکلٹی ممبران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ بارانی علاقوں میں پانی کے وسائل کو بہتر منضوبہ بندی کے ساتھ استعمال کرنے اور بارانی خطے کی مناسبت سے موزوں بیج اور کھاد کے استعمال اور جدیدطریقہ کاشتکاری کو عام کرنے کے بارے میں معلومات عام کی جائیں اور پانی کے وسائل کو ممکن حد تک ترقی دی جائے تا کہ زیادہ سے زیادہ پیداوار کا حصول ممکن بنایاجاسکے۔انہوں نے کہا حکومت پنجاب نے صوبے میں زرعی ؂شعبے کی ترقی اور کاشتکاروں کو جدید سہولیات کی فراہمی اور مختلف زرعی شعبوں میں تحقیقی عمل جاری رکھنے کے لیے متعدد منصوبے شروع کیے ہیں اور زرعی اصلاحات کے پروگراموں پر خطیر فنڈزخرچ کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں زیادہ پیداوار کے لیے کاشتکاروں میں مقابلے بھی کرائے جا رہے ہے۔جن کے حوصلہ افزاء نتاہج برآمد ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کے زرعی اجناس کا معیار بہتربنانے پر بھی بھرپور توجہ دی جا رہی ہے تا کہ عالمی مارکیٹ میں معیاری اجناس فراہم کر کے اس کی زیادہ قیمت اور زیادہ زرمبادلہ ہو سکے۔اس اجلاس میں بارانی یونیورسٹی میں سیکورٹی کے حوالے سے اٹھائے گے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی گئی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme