مصر نے غزہ میں مکمل جنگ بندی کیلئے اسرائیل اور غزہ کے مابین شٹل ڈپلومیسی شروع کر دی

Published on August 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 270)      No Comments

8قاہرہ ۔۔۔ مصر نے غزہ میں پائیدار امن اور مکمل جنگ بندی کیلئے اسرائیل اور غزہ کے مابین شٹل ڈپلومیسی شروع کر دی۔ اس سلسلے میں مصری انٹیلی جنس حکام نے بدھ کو قاہرہ میں ایک اسرائیلی وفد جبکہ اسی روز مصری وفد نے غزہ میں فلسطینی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ فلسطینی حکام نے بتایا کہ وہ مصری حکام کے توسط سے اسرائیلی شرائکا کا جواب دینگے جبکہ حماس کے رہنما ہتھیار ڈالنے سے متعلق اسرائیلی شرط پہلے ہی مسترد کر چکے ہیں۔ دریں اثناء مشرق وسطی کیلئے بین الاقوامی خصوصی ایلچی ٹونی بلیئر اور اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطی رابرٹ سیری بھی مصری حکام کے ساتھ مذاکرات کرینگے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes