ورلڈ کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقاریب (آج)میلبورن اور کرائسٹ چرچ میں سجیں گی

Published on February 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 420)      No Comments

2015
میلبورن،کرائسٹ چرچ(یو این پی) آئی سی سی ورلڈ کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقاریب (آج) جمعرات کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقد ہوں گی۔ دونوں ممالک کے سابق سٹارز اور موجودہ ٹیم کے کھلاڑی بھی اپنے اپنے ملک میں شیڈول تقریب میں شرکت کریں گے۔ تقریبات میں شائقین کا داخلہ مفت ہو گا۔ ورلڈ کپ کا با ضابطہ طور پر آغاز 14 فروری سے ہو گا، ابتدائی روز دو میچوں کے فیصلے ہوں گے، جس میں نیوزی لینڈ کی ٹیم سری لنکا اور آسٹریلوی ٹیم انگلینڈ کے مدمقابل ہو گی۔ آسٹریلیا نے تقریب میلبورن اور نیوزی لینڈ میں تقریب کرائسٹ چرچ میں سجے گی۔ میلبورن میں ہونے والی تقریب میں لیجنڈ کرکٹرز سمیت دیگر اعلی شخصیات بھی شرکت کریں گی اور اس موقع پر موسیقی سمیت کئی پروگرامز کا بھی اہتمام کیا ہوا ہے۔ کرائسٹ چرچ میں شیڈول تقریب بورڈ حکام سمیت سابق سٹارز اور موجودہ ٹیم کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں دنیائے کرکٹ کی چودہ ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی اور بھارتی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme