حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اورشہداء کربلا نے اسلام کو قیامت تک زندہ کردیا : فردوس عاشق اعوان

Published on October 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 299)      No Comments

3
سیالکوٹ (یو این پی) پیپلزپارٹی کی مرکزی راہنما وسابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اورشہداء کربلا نے اسلام کو قیامت تک زندہ کردیا اور شہداء کربلا نے امت مسلمہ کو بہادری ودیانت کا درس دیا ۔سیالکوٹ کے تاج ہوٹل میں محرم الحرام کے سلسلہ میں منعقد ہونے والی اتحاد بین المذاہب کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں اسلام کو درپیش مسائل ومشکلات کا مقابلہ شہداء کربلا کی قربانیوں کی مدد سے کیا جاسکتا ہے جنہوں نے جان دیدی لیکن باطل کے سامنے نہ جھکے ۔ان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ پوری ذمہ داری سے شہداء کربلا کی قربانیوں کو یاد کررہی ہے کیونکہ نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں نے صرف اور صرف اسلام کا جھنڈا ہاتھ میں پکڑے رکھا ۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ محرم الحرام عقیدت واحترام کا مہینہ ہے جس میں ہمیں باہمی اختلافات ختم کرکے صرف اور صرف امن واتحاد کی بات کرنا چاہیے ۔ آزادکشمیر کے سابق وزیر مذہبی امور حامد رضا ، میاں عابد جاوید ، اکرم رضا بغدادی ،علامہ ثناء اللہ ، پیر الحسنین ودیگر مقررین نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme