جاپانی حکومت کی صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خدمات سے عام لوگ مستفید ہورہے ہیں،منظور وٹو

Published on February 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 576)      No Comments
02222اسلام آباد۔۔۔ پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے جاپان کے سفیر ہاروشی انوماٹا سے ایم او یو پر اسلام آباد میں دستخط کرنیکی تقریب کے بعد ملاقات میں باتیں کرتے ہوئے جاپان کی حکومت کی صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عام لوگ اس سے خوب مستفید ہو رہے ہیں۔ اس سے قبل جاپان کے سفیر اور امیر بیگم ویلفےئر ٹرسٹ کی چےئرمین روبینہ شاہین وٹو، سابق ایم این اے نے اپنی اپنی تنظیموں کی طرف سے ایم او یو پر جاپان کی امبیسی کی عمارت میں دستخط کئے۔ اس موقع پر میاں منظور احمد وٹو بھی موجود تھے۔ میاں منظور احمد وٹو امیر بیگم ویلفےئر ٹرسٹ کے سرپرست اعلی ہیں۔آج کے ایم او یو کے مطابق جاپان کی حکومت ٹرسٹ کو 6 فلٹریشن پلانٹس مہیا کریگی جو ضلع اوکاڑہ کے مختلف علاقوں میں لگائے جائیں گے تاکہ ان غریبوں کو پینے کا صاف پانی حاصل ہو جو ابھی تک اس سے محروم ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ جاپان کی حکومت نے اس سے پہلے ٹرسٹ کو لڑکیوں کے ہائی سکول کی تعمیر کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کی مالی امداد دی تھی جس سے موزا منگی رام سنگھ، ضلع اوکاڑہ میں یہ سکول لڑکیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کی مدد سے ٹرسٹ کے زیر اہتمام دیپالپور میں ایک جدید ہسپتال کام کر رہا ہے جہاں پر 6 ہزار مریضوں کو سالانہ مفت ڈائلیسز کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور اور ملتان کے درمیان اس قسم کا کوئی ہسپتال موجود نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لڑکیوں کے لیے ایک ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بھی ٹرسٹ کے زیر اہتمام کام کر رہا ہے جسکے قیام میں برادر اسلامی ملک ترکی نے تکنیکی اور مالی امداد فراہم کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ غریب ہونہار طلباء کو تعلیم مکمل کرنے کے لیے مالی امداد بھی فراہم کرتا ہے۔ ابھی تک تقریباً 50 سے زائد ایسے طلباء ہیں جو پیشہ وارانہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد قومی زندگی کے مختلف شعبوں میں قابل قدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں
Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme