فاروق ستار ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

Published on September 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 385)      No Comments

13
 کراچی(یو این پی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے ہیں تاہم ان کی جان خطرے سے باہر ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ فاروق ستار گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ان کے ہمراہ دیگر 4 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں، تمام افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی تھی۔ فاروق ستار کے کندھے اور کمر پر چوٹ آئی ہے جس کے باعث وہ شدید تکلیف میں مبتلا ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق فاروق ستار حیدر آباد سے کراچی آ رہے تھے کہ راستے میں تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹ گئی اور کئی کلابازیاں کھانے کے بعد رکی تو رہنماؤں کو گاڑی سے باہر نکالا گیا تاہم تمام افراد محفوظ ہیں اور انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فاروق ستار کے کندھے اور کمر پر چوٹیں آئیں ہیں۔ فاروق ستار کی گاڑی پوری طرح سے تباہ ہو گئی ہے۔ فاروق ستار کی گاڑی کو حادثہ کراچی سے کچھ فاصلے پر علاقے نوریا آباد میں پیش جہاں سے کراچی کا راستہ تقریبا 45 منٹ کا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes