ماضی میں جو وقت ہم نے کھویا ہے، وہ کھویا ہوا وقت یہی نسل ہمیں اپنے ہنرسے فائدے کی صورت میں پہنچائے گی، طلال فرحت

Published on February 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 517)      No Comments

OWITH QUAID copy
کراچی (یو این پی) ہمارے ملک کے ستون یہی بچے ہیں جنہوں نے آگے چل کر ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے، اِن بچوں کی خدادانہ صلاحیتیں دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ انشا اللہ وہ وقت دور نہیں جب ہمارا ملک بھی ترقی یافتہ ممالک میں شمار ہونے لگے گا، ہمیں چاہیے کہ ہم ایسے بچوں کی رہنمائی کریں اور اس سلسلے میں والدین سمیت اساتذہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اِن کی صحیح طرح سے رہنمائی کریں تاکہ ڈاکٹر عبدالقدیر جیسے مایہء ناز سائنسدان اور ملالہ یوسف زئی جیسی ہونہار بچیاں ملک کی باگ ڈور سنبھالیں اور ملک کا وقار بڑھانے میں کوشاں رہیں، یہ بات گزشتہ روز رائٹروڈائریکٹر طلال فرحت نے کراچی میں واقع فیڈرل بی ایر یا کے نیو وثرن اسکول میں سائنسی وآرٹ نما ئش کے انعقاد پرنمائندہ خصوصی سے دوران گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں کہ ہم انشا اللہ انہی بچے اوربچیوں کے ہنر کی وجہ سے اپنے ملکی نظام کو بدلنے میں دیر نہیں کریں گے، ہم نے جو ماضی میں وقت کھویا ہے اب انشا اللہ وہ کھویا ہوا وقت یہی نسل ہمیں اپنے ہُنر کو بروئے کار لاکرملکی وسائل کو بڑھانے میں اپنا موئثر کردار ادا کرے گی یہ یاد رکھیں کہ ان کی تعلیم و تربیت ہم پر قرض ہے، جسے ہم صرف اِن کی اچھی رہنمائی سے ہی چکا سکتے ہیں۔ میں خصوصی طورپر والدین کو بارکباد پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے اتنے ہونہار بچوں کی تربیت یکی جس کی عکاسی اس نمائش میں نظر آ رہی ہے۔ نمائش کے موقع پر ایڈمنسٹریڑآصف عرفان نے نمائندہ خصوصی کو بتایاکہ اِس نمائش کا مقصد طلبہ و طالبات کی ذہنی صلاحیتوں کو اُجا گر کر نے کے ساتھ محنت کا جذبہ پیدا کر نا بھی ہے گوکہ ہم نے بچوں کی ذہنی نشونما کے لیے اس کا انعقاد کیا ہے اور انشا اللہ مستقبل قریب میں اس سے بڑا پروگرام کرنے کا ارادہ ہے جس میں وسیع پیمانے پر ان ہی طلباء وطالبات کا نیا کام دیکھنے کو ملے گا جس کے لیے ہم نے ابھی سے تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔ اسکول کی پرنسپل تا جور تمسیل نے بات چیت میں بتایا کہاکہ طلبہ اپنی محنت اور لگن سے ملک کی ترقی میں بہترین کردار ادا کرسکتے ہیں ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کہ ہم ہر بچے پر خصوصی توجہ دے کر اسے معاشرے میں سمجھ بوجھ کی وہ تمام اصطلاحات سکھلا دیں کہ جس کی انہیں مستقبل میں ضرورت پڑے گی ہمیں بڑی خوشی ہے کہ والدین آج کے اس نازک اور سنگین صورتحال میں بھی اپنے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے ہم پر اعتبار کر کے اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے بھیجتے ہیں۔میں بحیثیت پرنسپل اور اساتذہ کی دلی طور سے شکرگزار ہوں کہ نمائش کی کامیابی اسی بات کا مظہر ہے کہ جن کی شب و روز کی محنت کا اثر آج رنگ لے آیا ہے نمائش میں والدین اور بچوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور بچوں کی کا وشوں کو سراہا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme