خواتین ممبران اسمبلی کے لیے ایک ایک کروڑ روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان خوش آئند ہے غزالہ شاہین

Published on February 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 585)      No Comments

gazala shaheen mpa pml z
ہارون آباد(یواین پی)وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے خواتین ممبران اسمبلی کے لیے ایک ایک کروڑ روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان خوش آئند ہے اس گرانٹ سے خواتین ممبران اسمبلی عوامی مسائل کے حل کے لیے ترقیاتی منصوبہ جات کا اجراء کر سکیں گی ،خواتین ممبران اسمبلی کو گرانٹس دینے کا مجوزہ اعلان ترقیاتی مشن کے لیے سنگ میل ثابت ہو گا اور ہم اس گرانٹ کو اپنے حلقہ کی ترقی کے لیے مختص کر کے عوامی امنگوں کے مطابق ترقیاتی منصوبے متعارف کرائیں گے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ضیاء) کی خاتون ممبر صوبائی اسمبلی محترمہ غزالہ شاہین نے میڈیا کلب میں کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت ایم پی اے میں نے اپنی جماعت مسلم لیگ (ضیاء) اور مقامی سیاسی وائٹل گروپ کے خدمت کے منشور کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر سامنے رکھا ہے جیسے ہی مزید منصوبہ جات کے بارے میں موقع ملے گا تو اس حوالہ سے میرٹ اور عوامی تکالیف کے ازالہ کے واحد نکتہ کو سامنے رکھ کر منصوبے دئیے جائیں گے ہمارا حلقہ بہت پسماندہ رہا ہے مگر موجودہ حکومت نے اس حلقہ کے لیے گرانٹس دے کر ماضی کے حکمرانوں کی ناانصافیوں کے ازالہ کا عزم کر رکھا ہے حلقہ کو مثالی بنا کر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی سیاست پر عمل پیرا رہیں گے ۔اس موقع پر مسلم لیگ (ضیاء) کے رہنماء سیف اللہ خان ،محمد ندیم ظفر ،عطاء الرحمان ،محمد سرور کاکا،ملک عابد خوشی ،فوجی محمود ،محمد احمد چوہدری و دیگر بھی موجود تھے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme