سابق صدر آصف علی زرداری کی اسلام آباد بار کے نو منتخب صدر راجہ علیم عباسی کومبارکباد

Published on March 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 308)      No Comments

03
اسلام آباد۔۔۔پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد بار کے نو منتخب صدر راجہ علیم عباسی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ راجہ علیم عباسی کے نام اپنے ایک تہنیتی پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا کہ ان کا انتخاب وکلاء برادری کی جانب سے ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ بار نے آئین اور قانون کی حکمرانی کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا کہ راجہ علیم عباسی کی قیادت میں اسلام آباد بار اعلیٰ پیشہ ورانہ مقاصد حاصل کرے گا۔ آصف علی زرداری نے راجہ علیم عباسی سے کہا کہ وہ بار کے تمام نو منتخب عہدیداروں کو بھی ان کی جانب سے مبارکباد پیش کردیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题