بارشوں کا نیا سلسلہ جمعرات سے شروع ہو گا

Published on March 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 377)      No Comments

03
اسلام آباد (یو این پی) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں 5 مارچ سے بارشوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے جو بلوچستان اور سندھ کے ساحلی علاقوں سے داخل ہو گا۔سینئر میٹرولوجسٹ ڈاکٹر غلام رسول نے بتایا کہ اگرچہ اس وقت بھی خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بارشیں جاری ہیں اس کے بعد 2 روز تک مطلع ابر آلود رہے گا جب کہ 5 مارچ سے بارشوں کا ایک نیا سسٹم ساحلی علاقوں کے ذریعے ملک میں داخل ہو گا جو جیوانی، گوادر، قلات، کوئٹہ سمیت کراچی میں بھی بارشیں برسائے گا۔ ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق بارشوں کا یہ نیا سسٹم خیبر پختونخوا اور پنجاب میں داخل ہو کر مزید جل تھل کرے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme