پی کے فلم میں عامر خان نے بھی کہا تھا کہ سرفراز’’ دھوکہ‘‘ نہیں دے گا

Published on March 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 918)      No Comments

033
بورڈمیں ’تپسوی جی‘ ہیں جن کی وجہ سے کپتان اور ٹیم منیجمنٹ ’پھرکی‘ لے رہے ہیں
نیپئر(یو این پی) پی کے فلم میں سرفراز کے دھوکہ نہ دینے کا بھاشن اور سرفرازاحمد کی کارکردگی کے اعدادوشمار بھی ٹیم منیجمنٹ کو سرفرازاحمد کی ٹیم میں شمولیت پر قائل نہ کرسکے اور افواہیں ہیں کہ بورڈمیں ’تپسوی جی‘ ہیں جن کی وجہ سے کپتان اور ٹیم منیجمنٹ ’پھرکی‘ لے رہے ہیں۔یونی ویژن نیوز کے مطابق گذشتہ 10ون ڈے میچوں میں سرفرازاحمد 272بناچکے ہیں جبکہ عمراکمل 195اور ناصرجمشید 100رنز کرنے میں بمشکل کامیاب ہوسکے۔ناصرجمشید ناقص کارکردگی کے باوجود ٹیم میں موجود ہیں اور بدھ کو یواے ای کیخلاف ہونیوالے عالمی ٹاکرے میں بھی وہ کامیاب نہیں ہوسکے اور محض چاررنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog