مظفر آباد(یواین پی) آزادکشمیر بلدیاتی کے تیسرے مرحلے میں بھی پی ٹی آئی نے برتری حاصل کر لی۔میرپور ڈویژن کی 1083 نشستوں میں سے اب تک 131 کے غیرحتمی ںتائج موصول ہوگئے،تحریک انصاف 54 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پرہے۔ جبکہ 33 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ ن لیگ کے 31 اور پیپلزپارٹی کے 13 امیدوار بھی کامیاب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کے سلسلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے میں میرپور،کوٹلی اوربھمبر میں انتخابات ہوئے، پولنگ کےد وران کہیں ہاتھا پائی ،کہیں تلخ کلامی اور کہیں دھکم پیل ہوئی۔