فیصل آباد چک جھمرہ کے نزدیک ائیر پورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ

Published on March 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 463)      No Comments

05
فیصل آباد۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و قافی پارلیمانی سیکرٹری ممبر قومی اسمبلی میاں عبدالمنان نے بتایا کہ حکومت نے چک جھمرہ کے نزدیک پچیس ایکڑ زمین بھی مختص کر دی ہے جہان دیگر سہولیات کے علاوہ حاجی کیمپ، کسٹم آفسز، ائیرکارگو، وئیر ہائوس، بزنس ہائوسز اور شاپنگ آرکیڈ بھی تعمیر کرنے کی تجویز زیرغور ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے تاجروں و صنعتکاروں کو اس پر سنجیدگی سے کام کرنا ہوگا. ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ آج سے چند سال قبل سابق صدر جنرل پرویز مشرف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہی نے مرتب کیا تھا، اور یہ زمین اس وقت کے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے رقبے میں شامل تھی مگر حکومت ختم ہونے کے ساتھ ہی اس منصوبہ پر کام شروع نہ ہو سکا، اب موجودہ حکومت نے سابق منصوبے پر کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes