غلاف کعبہ فیکٹری نے کسوہ (غلاف کعبہ) سے متعلق برطانوی دعووں کی تردید کر دی

Published on February 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 321)      No Comments

جدہ (یواین پی) برطانیہ میں دکھایا جانے والا کسوہ (غلاف کعبہ) اصلی نہیں بلکہ نقلی ہے۔کسوہ (غلاف کعبہ) فیکٹری نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کی چادراور کسوہ (غلاف کعبہ) کے نمونوں سے متعلق برطانوی دعوﺅں کی تردید کر دی۔ فیکٹری کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد باجوہ نے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ برطانوی ویب سائٹ پر جو دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انکے پاس اصلی کسوہ (غلاف کعبہ) کے نمونے ہیں اور غلا ف کعبہ فیکٹری انکی توثیق کئے ہوئے ہے۔ اسی طرح انکا یہ دعویٰ کہ انکے پاس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کی اصلی چادر بھی موجود ہے۔ سراسر غلط ہے۔حقیقت سے اس دعوے کا کوئی تعلق نہیں۔ مذکورہ غلاف اور چادر دونوں نقلی ہیں۔ فیکٹری نے نہ غلاف کعبہ کی تصدیق کی ہے اور نہ ہی قبر کی چادر سے متعلق کوئی بات کہی ۔ فیکٹری کی ذمہ داری غلاف کعبہ تیار کرنے اور اسے خانہ کعبہ پر چڑھانے کے بعد ختم ہو جاتی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme