پولیو جیسے مہلک اور جاں لیوا مرض کے خاتمہ کے لیے مشترکہ کاوشیں ضروری ہیں رانا سلیم احمد

Published on March 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 590)      No Comments

10-3-2015 ADC Polio Meeting
وہاڑی(یواین پی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ریوینیو رانا سلیم احمدنے کہا ہے کہ پولیو جیسے مہلک اور جاں لیوا مرض کے خاتمہ کے لیے مشترکہ کاوشیں ضروری ہیں پولیو ویکسین میں مانع تولید یا نقصان دہ اجزاء کے بارے میں جاری پروپیگندہ کی کوئی حقیقت نہیں جید علمائے کرام اور مختلف مسالک کے مفتیان بھی پو لیو ویکسینیشن کوجائز قرار دے چکے ہیں اس لیے اپنی نئی نسل کے محفوظ مستقبل کے لیے ہمیں پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کو پولیو ویکسین کے قطرے لازمی پلانا ہیں تاکہ اپنے ملک سے اس مہلک مرض کا مکمل خاتمہ کر سکیں یہ بات انہوں نے ڈی سی او کے کمیٹی روم میں 16مارچ سے شروع ہونے والی تین روز ہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں محکمہ صحت، محکمہ تعلیم ، محکمہ سماجی بہبود، پولیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ریوینیو رانا سلیم احمدنے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس مرض کے خاتمہ کے لیے سنجیدہ کوششیں کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے سے گریز کریں متعلقہ مسلک کے علمائے کرام کے ذریعے ان افراد کو آمادہ کیا جائے بصورت دیگر پولیس کی مدد حاصل کر کے ان کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے ہر حال میں پلائے جائیں کیونکہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ جانے والا کوئی ایک بچہ اس وائرس کا شکار ہو کر اسے آگے پھیلانے کا باعث بن کر ہماری محنت کوضائع کر سکتا ہے اجلا س کو بتایا گیا کہ اس مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے تقریبا4لاکھ99ہزار سے ائد بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیاہے جس کے لیے1229ٹیموں کی تربیت کا کام مکمل کرتے ہوئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题