حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ڈی سی او وہاڑی

Published on March 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 324)      No Comments

Jawad
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا ہے کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اس مقصدکے لیے صوبہ کے علاوہ ضلع کی سطح پر کمیٹیاں کام کررہی ہیں جن میں ڈی سی او ز ڈی پی اوز کے علاوہ ڈسٹرکٹ اٹارنی اور ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز کو بھی شامل کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی املاک کے تحفظ ،ان کے پاسپورٹس کی تجدید ،نئے شناختی کارڈ کا اجراء سمیت دیگر مسائل کا فوری حل حکومتی ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات پربلاتاخیر فوری ریسپانس دیا جائے اور رپورٹ جلد ازجلد فراہم کی جائے تاکہ حکومت کو اس بارے میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ رکھاجا سکے اجلاس میں اے ڈی سی رانا سلیم احمد ،ڈسٹرکٹ اٹارنی ، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ذوالفقارمجاہد اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مظہر حسین وٹو اور چیئر مین ضلعی کمیٹی برائے اوورسیز شہزاد ڈوگر کے نمائندہ عرفان سبحانی ایڈووکیٹ نے شرکت کی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes