انسداد پولیو مہم کا مقصد پولیو وائرس کو جڑ سے اکٹھارنا ہے نادر چٹھہ

Published on March 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 598)      1 Comment

polio 17
جھنگ ( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے بار بار چلائی جانے والی انسداد پولیو مہم کا مقصد پولیو وائرس کو جڑ سے اکٹھارنا ہے اور اس مقصد کی تکمیل کیلئے یہ سلسلہ جاری ہے لہٰذا والدین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو ہر صورت انسداد پولیو ویکسین ضرور پلوائیںیہ ہدایات انہوں نے گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلا کر تین روزہ پولیو راؤنڈ کاآغاز کرتے ہوئے جاری کیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر حافظ غلام قادر،ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر ذوالفقار علی،ایم ایس ڈاکٹر ممتاز سیال اور دیگر ڈاکٹرز اور ماتحت عملہ بھی موجود تھا۔محکمہ صحت کے افسران کی طرف سے بتایا کہ انسدادپولیو مہم کے حوالہ سے تمام ضروری انتظامات مکمل کئے جا چکے ہیں اور اس مہم کو محکمہ صحت پورے قومی جذبہ کے ساتھ کامیاب بنانے کیلئے سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس خصوصی انسداد پولیومہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے4لاکھ41ہزار199 بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے اور اس ضمن میں محکمہ صحت کی 1005موبائل ،ٹرانزسسٹ اور فکس ٹیمیں تحصیل جھنگ،شورکوٹ ،احمد پور سیال اور تحصیل اٹھارہ میں گھر گھر جا کرپانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔ڈی سی او نادر چٹھہ نے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قومی فریضہ کے حوالہ سے کسی قسم کی سستی اور نااہلی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی اور انسداد پولیو مہم کی کارکردگی روزنہ کی بنیاد پرانہیں پیش کی جائے اور مانیٹرنگ کے عمل کو فعال رکھا جائے۔

Readers Comments (1)
  1. خرید vpn says:
    تشکر مطلب مفید بود




WordPress主题

WordPress Blog