حکو مت پنجاب عوام کو اعلی معیار کی صحت کی سہو لیات فراہم کر رہی ہے ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی

Published on January 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 371)      No Comments

وہاڑی(یواین پی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ حکو مت پنجاب عوام کو اعلی معیار کی صحت کی سہو لیات فراہم کر رہی ہے ہسپتالوں کو جد ید خطو ط پر استوار کر دیا گیا ہے وزیر اعلی پنجاب کی صحت کے شعبے پر خصو صی تو جہ ہے اور سر کا ری ہسپتا لوں میں مر یضوں کو تمام ادویات مفت فراہم کر رہے ہیں ڈاکٹرز اور پیرامیڈ یکل سٹاف دن رات خدما ت فراہم کر رہے ہیں ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی میں بہت بہتری آئی ہے اورعوام کا اعتماد بحال ہو ا ہے انہوں نے ان خیا لا ت کا اظہار ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سکر یننگ کیمپ کے افتتاح کے مو قع پر کیا اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الر حمن گر مانی، ایم ایس ڈاکٹر محمد جا وےد ، ڈاکٹر حفیظ احمد ، ڈاکٹر فاروق جا وید بھی مو جو د تھے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے مز ید کہا کہ سر کاری ملازمین کو با قا عد گی سے اپنے ٹیسٹ کر وانے چاہئیں تا کہ کسی بھی قسم کی بیماری کی بر وقت تشخیص ہو سکے اور مز ید پیچید گی پیدا نہ ہو ڈی سی علی اکبر بھٹی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف وارڈز کا بھی دورہ کیا اور مر یضوں کی خر یت دریافت کی اور ان کو فراہم کی جانے والی سہو لیات کا بھی جا ئزہ لیا اس مو قع پر مر یضوں نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہو لیات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ انہیں تمام ادویات ہسپتال سے مفت میسر ہیں اور تمام ڈاکٹرز اور پیر امیڈیکل سٹاف انتہائی تو جہ اور ذمہ داری سے اپنے فر ائض ادا کر رہے ہیں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمن گرمانی نے اس موقع پر بتا یا کہ سکر یننگ کیمپ لو کل گو رنمنٹ اور ٹی ایم اے ملازمین کے مختلف ٹیسٹ کئے جارہے ہیں جس میں ہیپا ٹا ئٹس ، شو گر ، ایچ آئی وی کے ٹیسٹ شا مل ہیں

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes