ملتان : چھٹی شادی کرنیوالے کو سسرالیوں نے چھٹی کا دودھ یاد کرادیا

Published on June 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 519)      No Comments

999
ملتان(یواین پی) چھٹی شادی کرنے والے کو سسرالیوں نے چھٹی کا دودھ یاد کرا دیا۔تفصیلات کےمطابق  پانچ بیویوں کے شوہراور بارہ بچوں کے باپ نے چھٹی شادی کی توسابق  سسرالیوں اور بیویوں نے عدالت میں ہی درگت بنا ڈالی۔شادیوں کے شوقین خلیل احمد نےچھٹی شادی  سترہ سالہ عائشہ جمیل سے  کی جواس کی سابق بیوی کی  بھانجی ہے۔باربار سہرے باندھنے والے خلیل کوسابق سسرالیوں نے دھمکیاں دیں تووہ تحفظ کی درخواست لے کرعدالت پہنچ گیا لیکن اسے درخواست جمع کرانےکی مہلت نہ ملی۔کسی نے گریبان سے پکڑا تو کسی نے لاتوں اور مکوں کی بارش کر دی اور نکالی خوب دل کی بھڑاس اور تو اور دو ناراض بیویاں بھی پہنچ گئیں اورتھپڑوں اور مکوں سے اپنے  شوہرکی خوب درگت بناڈالی۔کچہری میں موجود پولیس والے اورسائلین پہلے توخوب تماشا دیکھتے رہےکیونکہ انہیں بھی شاید خلیل احمد کی حرکتوں پرغصہ تھا۔پھرجب خلیل کی خوب درگت بن گئی توبعض افراد کواس پررحم آگیا اور انہوں نےاس کی جان بچالی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes