جرمن پارلیمنٹ کے سات رکنی وفد کا رواں ہفتے اسلام آباد کا دورہ، اس دورہ کا مقصد دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو اورمضبوط کرنا بالخصوص دونوں ممالک کی پارلیمنٹس کے مابین تعاون کو بڑھانا ہے

Published on April 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 467)      No Comments

DSC_9460اسلام آباد(یو این پی )جرمن پارلیمنٹ کے جنوبی ایشیاء پارلیمنٹیری گروپ کے ممبران نے بروز منگل اسلام آباد کا دورہ کیا جو اگلے دن صبح تک جاری رہا ۔اس دورہ کا مقصد دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو اورمضبوط کرنا بالخصوص دونوں ممالک کی پارلیمنٹس کے مابین تعاون کو بڑھانا ہے۔ پاکستان جرمنی پارلیمنٹ فرینڈشپ گروپ اپنی طرز کا پہلا گروپ ہے جس کا قیام پچھلے سال پاکستان کی قومی اسمبلی میں، اسمبلی کے سپیکر کے حکم پر کیا گیاتھا ۔ اپنے دورہ پاکستان میں جرمنی کے سات ارکان پارلیمنٹ نے پاکستان کے ممتاز سیاستدانوں سے ملاقاتیں کیں جن میں سردار ایاز صادق(سپیکر قومی اسمبلی)، طارق فاطمی(وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور)اور ممنون حسین(صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان) شامل ہیں۔ اس دورے میں وفد نے سول سوسائٹی کے اراکین اور پاکستان کے ممتاز صحافیوں کے ساتھ ساتھ ٹیکسٹائل کی صنعت اور ٹریڈ یونینز کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی ۔ پارلیمنٹیرینز نے اپنے دورے میں دو طرفہ تعلقات اور کاروبار سے متعلقہ مسائل پر بات چیت کی۔پارلیمنٹیرین گروپ کے چیئرمین مسٹر نیالزاینین نے کہا کہ، ’’پاکستان ایک پرکشش ملک ہے ، جرمنی اور پاکستان کا مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری ہے اور ہمارے اس دورے کی وجہ سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات اور مضبوط ہونگے۔‘‘

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes