کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن منطقی انجام تک جاری رہے گا:جنرل راحیل شریف

Published on April 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 345)      No Comments
3333
کراچی۔۔۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں جاری آپریشنز پراطمینان کااظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ آپریشنز بغیرکسی امتیاز کے اپنے منطقی انجام تک جاری رہینگے،قتل کے حالیہ واقعا ت ایک خاص سازش کی نشاندہی کرتے ہیں،انٹیلی جنس ایجنسیاں اوررینجرزسراغ لگاکر مجرموں کوقانون کے شکنجے میں لائیں، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کی وجہ سے ٹارگٹ کلنگ اوربھتہ خوری کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے،این اے246میں ضمنی الیکشن کے پرامن انعقادپرقانون نافذکرنیوالے ادارے بالخصوص رینجرزلائق تحسین ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے بدھ کوکورہیڈکوارٹرکراچی کادورہ کیاجہا ں انہیں کورکمانڈر اورڈی جی رینجرز کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی آپریشنل تیاریوں ، کراچی میں آپریشنز اور امن وامان کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی ، جنرل راحیل شریف نے این اے246میں ضمنی انتخابات کے پرامن انعقاد پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں بالخصوص رینجرز کی کارکردگی کوسر اہا انہوں نے کراچی میں جاری سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز کے حوالے سے ہونیوالی پیشرفت پراطمینان کااظہار کیا۔آرمی چیف نے کہاکہ کراچی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کی وجہ سے ٹارگٹ کلنگ اوربھتہ خوری کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے جس سے عوا م کو ریلیف ملا ہے ۔انہوں نے اس عزم کااظہار کیا کہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز بغیر کسی امتیاز کے اپنے منطقی انجام تک جاری رہینگے انہوں نے کہاکہ کراچی میں آپریشنز کے ذریعے امن کاقیام اورعوام کی بہبود اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ یہاں معاشی سرگرمیاں پھر سے عرو ج حاصل کرسکیں۔انہوں نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز تمام مافیاز کے خاتمے کیلئے عوام اورحکومت کے ساتھ ملکرکام کرتی رہینگی۔پاک فوج کے سربراہ نے کہاکہ کراچی میں قتل کے حالیہ واقعات اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یہ ایک خاص سازش کے تحت کئے گئے ہیں ان واقعات کی چھان بین ضروری ہے ۔انہوں نے انٹیلی جنس ایجنسیوں اوررینجرز کو ہدایت کی کہ وہ قتل کے حالیہ واقعات کاسراغ لگاکر ذمہ داروں کو بے نقاب کرتے ہوئے مجرموں کوقانون کے شکنجے میں لائیں۔
Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog