سپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی نے اپنا استعفیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری کو بھیج دیا

Published on May 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,071)      No Comments

02
کوئٹہ ۔۔۔بلوچستان صوبائی اسمبلی کے سپیکر میر جان محمد جمالی جنہوں نے سینٹ کے انتخابات کے موقع پر پارٹی کی مرکزی قیادت سے اختلافات کے بعد اپنا استعفیٰ مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر چیف آف جھالاوان پارلیمانی لیڈر سنیئر صوبائی وزیر نواب ثناء اللہ خان زہری کو بھیج دیا تھا اس کے بعد وہ اسمبلی میں نہیں آئے ان کے نہ آنے کے بعد ان کے چیمبر کو بند کردیا گیا ہے صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی ڈپٹی سپیکر میر عبدلقدوس بزنجو کے چیمبر میں زیادہ تر بیٹھتے ہیں منگل کے روز صوبائی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے قبل ڈپٹی سپیکر کے چییمبر میں میر عبدالقدوس بزنجو صوبائی وزراء نواب چنگیز خان مری میر سرفراز بگٹی شیخ جعفر خان مندوخیل ارکان اسمبلی علی احمد بلوچ میر حمل کلمتی ،سردار عبدالرحمان کھیتران، ودیگر ارکان دپٹی سپیکرکے چیمبر میں بیٹھے رہیں ڈپٹی سپیکر کے سٹاف کے اہلکار صوبائی وزراء ارکان اسمبلی اور صحافیوں کی چاٹ پکوڑے ،پیٹیز ،کیک ،چائے سے توازو کرتے رہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes