اے ٹی پی چیلنجر ایونٹ، اعصام الحق قریشی نے ٹائٹل جیت لیا

Published on May 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 704)      No Comments

9
پیرس (یو این پی) اعصام الحق قریشی نے اے ٹی پی چیلنجر ٹینس ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا، فیصلہ کن معرکے میں انہوں نے ڈچ پلیئر کے ساتھ نکولس مونر و اور آرٹیم سٹاک کو مات دی۔ تفصیلات کے مطابق ایکس این پروینس، فرانس میں کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں پاکستانی سٹار اعصام الحق اور ان کے ڈچ جوڑی دار رابن ہاس نے امریکا کے نکولس مونرو اور نیوزی لینڈ کے آرٹیم سٹاک کو بآسانی 6-1 اور 6-2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ واضح رہے کہ یہ رواں سیزن میں اعصام الحق کا پہلا ٹائٹل ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog