حکومت پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غریب کسانوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری۔میاں فاروق احمد

Published on October 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 446)      No Comments

غریب کسانوں کا معاشی قتل اور انکو لوٹنے کا سلسلہ بند کیا جائے،،، میاں عمر اصغرجیویکا
اوکاڑا(یو این پی)حکومت پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غریب کسانوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری پاکستان کسان اتحاد کے عہدیداران سرپرست اعلیٰ میاں فاروق احمد، تحصیل صدرمیاں عمر اصغر جیویکا،سینئر نائب صدر پنجاب ملک محمد احمد،ڈویثرنل صدر عبدالطیف سکھیرا، ضلعی جنرل سیکرٹری ملک نذر فرید پھلروان،نائب صدر تحصیل اوکاڑا محمد نواز کچھی، یو تھ صدر پنجاب ساجد مشتاق وٹو،میاں اسد اللہ بھنڈارہ سیکیورٹی انچارج آل پاکستان، میاں اللہ یار سٹی صدر شیر گڑھ،رانا غلام قادر تحصیل صدر دیپالپور،ملک عارف نمبردار و دیگر عہدیداران کی ڈپٹی کمشنر اوکاڑا صائمہ احد چیمہ اور ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت اوکاڑا سے ہنگامی میٹنگ پاکستان کسان اتحاد کے عہدیداران نے ڈپٹی کمشنر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن جس میں کو لڈ سٹوریج مالکان کو ہدائت کی گئی تھی کہ کسانوں کو ریلیف دیا جائے اور آلو کی فی بوری پر 330 روپے کرایہ وصول کیا جائے مگر کولڈ سٹوریج مالکان کی ہٹ دھرمی بدستور قائم ہے اور وہ کسانوں کا معاشی نقصان کر رہے ہیں حکومت پنجاب کے جاری کردہ نوٹفکیشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غریب کسانوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے ہمیں ریلیف دیا جائے اور حکومت پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن پر فوری عملدرآمد کروایا جائے تا کہ کسانو ں کا معاشی قتل بند ہو سکے ،ڈپٹی کمشنر اوکاڑا نے دو دن میں کو لڈ سٹوریج مالکان کی جانب سے عملدرآمد نہ کئے جانے کی صورت میں دفعہ 144 کے نفاذ کی یقین دہانی کروائی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme