ملک بھر میں (آج) شب معراج مذہبی جوش و جذبہ اور عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

Published on May 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 546)      No Comments

111
اسلام آباد (یوا ین پی) ملک بھر میں (آج) ہفتہ کی رات کو شب معراج مذہبی جوش و جذبہ اور عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ شب معراج ہر سال 27 رجب کو حضور اکرمؐ کے اﷲ رب العزت سے ملاقات کے لئے خصوصی سفر پر جانے کی مناسبت سے منائی جاتی ہے۔ ملک بھر کی مساجد میں شب معراج کے موقع پر خصوصی اجتماعات منعقد ہوتے ہیں اور تمام مسلمان مرد و زن خصوصی نوافل اور عبادات کا اہتمام کرتے ہیں۔ شب معراج کے موقع پر مساجد اور گھروں میں خصوصی محافل کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ علمائے کرام شب معراج کے حوالے سے سیرت النبیؐ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں گھروں میں خواتین، بچے اور بزرگ خصوصی نوافل ادا کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog