ٹیکسلا،آئی ڈونرز آرگنائزیشن کا کوٹ نجیب اللہ میں فری آئی کیمپ

Published on May 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 645)      No Comments

pic camp taxila
ٹیکسلا(یو این پی )آئی ڈونرز آرگنائزیشن کا کوٹ نجیب اللہ میں فری آئی کیمپ،جدید مشینری کے زریعے آنکھوں کے امراض کی تشخیص کی گئی،فری آئی کیمپ کے موقع پر دو ہزار سے زائد مریضوں کا چیک اپ جبکہ پانچ سو مریضوں کو مفت عینکیں جبکہ دو سو مریضوں کے لیزر موتیہ آپریشن بک کئے گئے، تفصیلات کے مطابق معروف فلاحی و رفاعی تنظیم ایڈو کے زیر انتظام کوٹ نجیب اللہ میں علاقہ میں اہم سماجی شخصیات کے تعاون سے فری آئی کیمپ لگایا گیا،ایڈو کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف سمیت سماجی اراکین پر مشتمل تیس رکنی ٹیم نے گزشتہ روز صبح نو بجے سے لیکر شام پانچ بجے تک دور دراز سے آئے مردخواتین مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا ،خواتین کے لئے الگ کمروں کا انتظام کیا گیا تھا،جبکہ ہر کمرے میں آنکھوں کے امراض کی ضروری تشخیصی مشینیں لگائی گئی تھیں، ایڈو کی جانب سے علاقہ کوٹ نجیب اللہ میں فری کیمپ کے انعقاد پر عمائدین علاقہ اور مقامی آبادی کے مکینوں نے ایڈو کی سماجی اور فلاحی خدمات پر پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ،کوٹ نجیب اللہ میں ایڈو کی جانب سے یہ تیسرا فری آئی کیمپ تھا جو لوگوں کے پرزور اسرار اور علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات کے مطالبہ پر لگایا گیا، فری آئی کیمپ کے انعقاد کے موقع پر شہر بھر میں ایڈو کے خیر مقدمی بینرز اور فری کیمپ کی منادی کے لئے بھرپور تشہیر کی گئی تھی،منتظمین ایڈو کے مطابق لوگوں کے مطالبہ پر اسی مقام پر دوبارہ فری آئی کیمپ عنقریب لگایا جائے گا تاکہ ایڈو کی بے لوث سماجی خدمات اور جدید علاج سے علاقہ کے لوگ بھرپور انداز میں مستفید ہوسکیں ،منتظمین نے بہترین مہمان نوازی پر میزبانوں کا شکریہ ادا کیا،جنہوں نے انھیں دکھی انسانیت کی خدمت کا موقع فراہم کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog