دعا میں یقین اور اصرار ( ہونا چاہیئے اور دعا میں ) (( اگر تو چاہے )) نہیں کہنا چاہیئے۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کوئی تم میں سے یوں نہ کہے کہ اے اللہ ! اگر تو چاہے تو مجھے بخش دے۔ اور اے اللہ ! اگر تو چاہے تو مجھ پر رحم کر۔ بلکہ اسے چاہئے کہ دعا میں اصرار کرے، اس لئے کہ اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے کرتا ہے، کوئی اس کو مجبور کرنے والا نہیں ہے۔
مختصر صحیح مسلم
1878 :