ٹیکسلا،مظلوموں کی آو از دبانے کے لئے سٹی چوکی میں ملزمان کو فائدہ پہنچانے کے لئے واقعہ کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش

Published on June 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 756)      No Comments

SANYO DIGITAL CAMERA
ٹیکسلا(یو این پی)مظلوموں کی آو از دبانے کے لئے سوچی سمجھی ساش کے تحت سٹی چوکی میں ملزمان کو فائدہ پہنچانے کے لئے ڈرامہ رچایا کر واقعہ کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی گئی ، جنہیں ظالموں نے عتاب کا نشانہ بنایا وہ آج بھی ہسپتال میں زیر علاج ہے ،قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کا بھرپور محاسبہ ہونا چاہئے،پولیس کی جانب سے میرٹ پر کاروائی سے انصاف کا بول بالا ہوا ،مفاد پرست اپنی سازشوں میں ناکام ہوئے ان خیالات کا اظہار علاقہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی ملک محد اکرم اور محمد حنیف کے بیٹے ملک اویس نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ، ملک اکرم نے کہا کہ میرا چچا زاد بھائی محمد حنیف جسے ان ظالموں نے موت کے گھاٹ اتارنے کی کوشش کی،اور باہم صلح مشورہ ہو کر اسے زود کوب کیا جس کی وجہ سے اسکے سر کی ہدی ٹوٹ گئی،ڈیڑھ ماہ سے وہ ہسپتال میں تشویش ناک حالت میں زیر علاج ہے،ہم نے کسی سے کوئی زیاتی نہیں کی تاہم زیادتی کرنے والے ظلم کرنے کے بعد مظلومیت کا واویلا کر رہے ہیں،واقعہ سے چند روز قبل اہل علاقہ کی کہنے پر ایک جرگہ ہوا جس میں ہمنے واضح کیا کہ محمد حنیف جب تک صحت یاب نہیں ہوتا صلح نہیں ہوسکتی ،انھوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان نے ہمیشہ بلاتفریق مظلوم کا ساتھ دیا، یہی ہمارا وطیرہ ہے،مگر کچھ مفاد پرست لوگوں نے محض سیاسی دکانداری چمکانے کے لئے سوچی سمجھی سازش کے تحت واقعہ کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی ہم حق پر تھے اسی لئے اللہ نے ہمیں سرخرو کیا،اپنے آپ کو خود مار کر موت کا کھیل کرنے والے تو سب کو نظر آگئے مگر محمد حنیف جو ہسپتال میں عرصہ ڈیڑھ ماہ سے موت و حیات کی کشمکش میں وہ کسی کو نظر نہیں آرہا، سٹی چوکی میں قانون کے محافظوں کو بلیک میل کر کے مقدمہ کا رخ تبدیل کرنے کا ڈرامہ فلاپ ہوچکا،حقائق منظر عام پر آنے کے بعد مظلوم اور ظالم کا فرق لوگوں کو پتہ لگ گیا،حقیقت پر مبنی واقعہ کا رخ تبدیل کرنے والے اپنے مقاصد میں بری طرح ناکام ہوئے ہیں،انھوں نے میرٹ پر کاروائی کرنے پر پولیس کے اعلیٰ حکام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے تمام تر اوچھے ہرہتھکنڈوں کے باجود مظلوموں کی داد رسی میں کوئی دقیقہ فرد گزاشت نہیں کیا ،جس پر علاقہ عوام کو انکی احسن کارکردگی پر فخر ہے،ایسے فرض شناس افسران کی تعیناتی حلقہ عوام کے لئے نیک شگون ہے ،جنہوں نے سازش کو بھانپ کر مظلوموں کی بھرپور دادرسی کی اور اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دیئے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes