لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل ٹاپ لیول کی ملکی فلاحی وروحانی تنظیم ہے ۔علامہ حافظ بلال فیضی 

Published on October 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 480)      1 Comment

فیصل آباد (یواین پی)علم ہوتاہی وہ ہے جس سے دنیا وآخرت دونوں جہان سنورجائیں اورایسا علم صرف اللہ والوں کی بارگاہ اقدس سے عطا ہوتاہے،موجودہ نظام تعلیم سے سکولز ،کالجز اوریویونیورسٹیز جوعلم دیاجارہاہے وہ زیادہ ترمادیت پرستی کاہے ،ایسے علم سے آپ کو کوئی ملازمت اچھی مل سکتی ہے لیکن آپ کی آخرت کی گارنٹی نہیں دی جاسکتی کہ وہ بھی بہترہوجائے گی۔ان خیالات کااظہار مرکزی مجلس شوریٰ لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل نے کراچی سے بذریعہ آن لائن موصول ہونیوالی کورنگی کراسنگ کی رپورٹ بارے کیاگیا۔علامہ حافظ بلال فیضی (مذہبی سکالرکراچی)نے تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کی صوبہ سندھ کی تنظیم نے کورنگی کراسنگ کی کچی آبادی میں ’’لاثانی ویلفےئر پبلک سکول ‘‘قائم کردیا ،یہ وہ جگہ ہے جوانتہائی پسماندہ ،غریب اورمستحق لوگوں پر مشتمل ہے ،ایسے علاقے میں علم کی شمع جلانے کی سعادت دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکوحاصل ہوئی ہے،لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل ٹاپ لیول کی ملکی فلاحی وروحانی تنظیم ہے جو زندگی کے ہر شعبے میں انسانیت کی بے لوث خدمت کررہی ہے۔نوید عظیم نقشبندی (مرکزی رکن لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن حلقہ کورنگی کراچی)نے کہاکہ جن علاقوں میں کوئی تنظیم کام نہ کرے وہاں لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن خدمت کا فریضہ سرانجام دیتی ہے۔محمدطارق نقشبندی (مرکزی رکن لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن حلقہ کورنگی کراچی)نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ بے لوث انسانیت کی خدمت کاجذبہ مرشد کریم صدیقی لاثانی سرکار کی نسبت پاک کاصدقہ عطاہواہے۔محمد یامین جونئیر (امیر حلقہ کورنگی کراسنگ کراچی)نے کہاکہ شکرالحمد للہ !مرشد صدیقی لاثانی سرکارکی تعلیم وتربیت سے اللہ ورسول ﷺ کی بارگاہ تک رسائی عطا ہوگئی ہے۔ اس پروقار تقریب میں مختلف یونیورسٹیز،کالجز اورسکولز کے اساتذہ کرام ،مذہبی اسکالرز اوراہل علاقہ نے بھرپور شرکت کی ۔طلبہ میں کتب،بیگزاوراسٹیشنری وغیرہ فری تقسیم کی گئیں ،سب سے خاص بات یہ ہے کہ طلبہ کودنیاوی تعلیم کیساتھ ساتھ حقیقی دینی وروحانی تعلیم وتربیت بھی دی جارہی ہے۔اہل علاقہ نے لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چےئرمین اورفاؤنڈیشن کے کارکنان کو اپنی مددآپ کے تحت قائم کئے گئے علمی گہوارہ قائم کرنے پر انتہائی خوشی اورشادمانی کااظہار بھی کررہے ہیں اوردل کی اتھاہ گہرائیوں سے دعائیں بھی دے رہے ہیں۔

Readers Comments (1)
  1. mazhar abbas says:

    MASHALLAH………..BAYSHAK





WordPress主题

Free WordPress Theme