حسن ابدال ،پیپلز لیبر بیورو کے ضلعی صدرسراج گل خٹک نے ضلع کی ذیلی تنظیمیں توڑدیں

Published on June 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 560)      No Comments

indexحسن ابدال(یواین پی)پیپلز لیبر بیورو کے ضلعی صدرسراج گل خٹک نے تمام ضلع کی ذیلی تنظیمیں توڑنے کا اعلان کر دیا۔فیصلہ پارٹی کے بہترین مفاد میں کیا ہے۔چند دنوں میں نئی تنظیمیں قائم کر دی جائیں گی۔بلاول بھٹو کی شکل میں پیپلز پارٹی کو نئی جان ملی ہے۔بھٹو نے غریب کو آواز دی اسی مشن کو آگے لے کر جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے دیرینہ جیالے اور پیپلز لیبر بیورو کے نو منتخب ضلعی صدر سراج گل خٹک نے پریس کلب حسن ابدال میں دیگر عہدیداروں اور پارٹی ورکرروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سٹی صدر پیپلز پارٹی عرفان قریشی۔ساجد ایوب خان۔حاجی عارف۔ جاوید اختر۔خالد محمود۔اعجاز اختر۔نذیر احمد۔راشد بیگ اور دیگر بھی موجود تھے۔سراج گل خٹک نے میڈیا کے سامنے اپنا نوٹیفیکیشن پیش کرتے ہوئے ضلع بھر کی تمام ذیلی تنظیموں کو ختم کرتے ہوئے نئی تنظیمات بنانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع اٹک منی لاڑکانہ تصور کیا جاتا تھا مگر آج یہاں کے حالات پارٹی کے لیے ساز گار نہیں ہیں۔ہم تمام ناراض کارکنان کے گھروں میں جا کر انہیں واپس پارٹی میں لائیں گے اور انہیں پارٹی کی جانب سے وہی مقام دیا جائے گا جس کے وہ حقدار ہیں۔ سراج گل خٹک نے کہا کہ بھٹو نے غریب کو آواز دیتے ہوئے اپنے حق کے لیے لڑنے کا حوصلہ دیا تھا آج ہم ان کے ہی مشن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے رمضان کے بعد اٹک میں ورکر کنونشن کرانے کا بھی اعلان کیا۔ سراج گل خٹک نے راجہ عمران اشرف۔منظور ووٹو ۔سردار سلیم حیدر اور اشعر حیات کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے اس عہدے کے لیے خصوصی کاوشیں کیں اور مشکل وقتوں میں پارٹی کا جھنڈا بلند رکھنے والوں کے ساتھ کھڑے ہوئے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes