موجودہ بجٹ میں عوام کو ریلیف ملتا نظر نہیں آرہا ہے :عمران خان

Published on June 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 246)      No Comments

2
اسلام آباد(یواین پی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات دوبارہ کرانے کو تیار ہیں اپوزیشن جماعتیں لکھ کر دیں۔کہتے ہیں کہ پارٹی نے علی امین گنڈا پور سے تحقیقات کی ہیں وہ کلئیر ہو جائیں گے۔تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ کے پی کے میں دوبارہ میچ کھیلنے کو تیار ہیں، بلدیاتی انتخابات کرانے کی اتھارٹی الیکشن کمیشن کے پاس تھی، کے پی کے حکومت کا کوئی قصور نہیں۔عمران خان نے ایک بار پھر میٹرو منصوبے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس سے کتنے لوگ مستفید ہوں گے، میٹرو کی بجائے عوام کو صحت، تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی سہولیات دینا چاہیے۔موجودہ بجٹ سے عوام کو ریلیف کا کوئی فائدہ نظر نہیں آ رہا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes