اصل بجٹ اس بجٹ کی منظوری کے بعد آئیگا،طاہرالقادری

Published on June 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 402)      No Comments

3
 کینیڈا (یواین پی) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ بجٹ میں عام آدمی کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، یہ اشرافیہ کا بجٹ ہے،چھوٹ اور ٹیکس ختم کرنے کی باتیں سب خواب ہیں، اصل بجٹ اس بجٹ کی منظوری کے بعد آئے گا۔ادارہ منہاج کی جانب سے جاری پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ بجٹ ہاتھی دانت کی طرح کھانے کا اور دکھانے کا اور ہے،  اصل بجٹ اس بجٹ کی منظوری کے بعد آئے گا۔طاہرالقادری  کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو بیرونی قرضوں اور سود کے جال میں جکڑ دیا گیا ہے، یہ بجٹ عوام کو مزید پیسنے اور آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے بنایا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题