پاکستان میں آج یوم یک جہتی کشمیر منایا جائے گا مقبوضہ کشمیر کے عوام یوم تشکر منائیں گے

Published on February 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 307)      No Comments

5
پاکستان میں آج عام تعطیل ہے، پاکستان بھر میں کشمیریوں کی حمایت میں ریلیاں ہوں گی
یوم یک جہتی کشمیر کے موقع پر دنیا بھر میں ،پاکستانی سفارتخانوں میں خصوصی تقاریب ہوں گی
نواز شریف مظفر آباد میں قانون ساز اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے
کشمیری عوام اتوار کو یوم تشکر منائیں گے سید علی گیلانی ، میر واعظ اور یاسین ملک کا مشترکہ اعلان
اسلام آباد/ مظفر آباد/ سری نگر(یوا ین پی) پاکستان ، آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی آج ( اتوار کو) یوم یک جہتی کشمیر منائیں گے جبکہ حق خود ارادیت کی جدوجہد میں مصروف کشمیری اتوار کو یوم تشکر منائیں گے ۔ یوم یک جہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان میں عام تعطیل ہوگی وزیر ا عظم پاکستان میاں محمد نواز شریف مظفر آباد میں قانون ساز اسمبلی و آزاد جموں و کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ پاکستان بھر میں کشمیریوں کی حمایت میں پروگرامات ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق یوم یک جہتی کشمیر کا دن منانے کامقصد ان کے حقیقی نصب العین اور اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود اس دیرینہ تنازع کے تصفیلئے کے مطالبے کواجاگر کرناہے۔ پاکستان کے چاروں صوبوں کے علاوہ آزادکشمیر،گلگت بلتستان کے تمام شہروں اورقصبوں میں کشمیریوں کی مشکلات اور مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے ظلم و ستم کواجاگر کرنے کیلئے ریلیاں نکالی جائیں گی۔ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن کشمیری عوام کی تحریک آزادی کے تمام پہلوؤں پر مبنی خصوصی پروگرام نشرکریں گے۔حکومت نے کشمیریوں کی حمایت میں یوم یکجہتی کشمیرمنانے کیلئے پانچ فروری کوعام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔یہ دن منانے کامقصد کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد کی سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت کواجاگرکرناہے۔کشمیری عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے اتوار کو یوم یکجہتی کشمیر منایاجائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ محمد نفیس ذکریا نے بتایا ہے کہ 5 فروری کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا جائے گا ،پاکستانی سفارتخانوں میں خصوصی تقاریب ہوں گی۔ دوسرے ملکوں میں مقیم پاکستانی بھی یوم یکجہتی کشمیر کو منائیں گے یہ دن کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد کیلئے پاکستان کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کی علامت ہے۔حکومت نے اس دن عام تعطیل کااعلان کیاہے۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیر ا عظم پاکستان میاں محمد نواز شریف مظفر آباد میں قانون ساز اسمبلی و آزاد جموں و کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ ادھرصدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے یوم یکجہتی کشمیر کے تناظر میں قانون ساز اسمبلی و آزاد جموں و کشمیر کونسل کا مشترکہ اجلاس5فروری دن 2:00بجے بمقام لاجنگ ہال اسمبلی ہاسٹل مظفرآباد طلب کر لیا ہے۔ اجلاس کی صدارت سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر کریں گے۔ ادھر مقبوضہ کشمیر کی مشترکہ حریت پسند قیادت سید علی گیلانی ، میر واعظ اور یاسین ملک نے پانچ فروری کو پاکستان میں یوم یک جہتی کشمیر منانے پر اس روز یوم تشکر منانے کا اعلان کر دیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes