سابق مس کردستان بھی فائنل دیکھنے کے لیے لاہور آئیں گی

Published on March 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 372)      No Comments

3
لاہور(یو این پی )سابق مس کردستان بھی پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے کے لیے لاہور آئیں گی، وہ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ میں دوسرا پلے آف میچ دیکھنے کے لیے شارجہ میں موجود ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مس کردستان شینی عزیز نے کہا کہ وہ شارجہ میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ دیکھیں گی جب کہ فائنل دیکھنے کے لیے وہ پاکستان جانا چاہتی ہیں۔ شائقین نے سابق مس کردستان کی پی ایس ایل فائنل کے لیے پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کا فائنل 5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes