مٹھائی اور مشروبات سے دل کی تکالیف بڑھنے کا امکان ہوتا ہے۔طبی تحقیق

Published on February 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 520)      No Comments

\"2\"
نیویارک ۔۔۔ایک نئی طبی تحقیق کے مطابق میٹھے مشروبات اور مٹھائیاں زیادہ کھانے سے دل کے دورے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔معروف جریدے ’’جیما انٹرنل میڈیسن‘‘ کی تحقیق کے مطابق روزانہ میٹھے سوڈے والے مشروب کا ایک کین پینے سے دل کی بیماریوں سے ہلاک ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔اس کے علاوہ مٹھائی کھانے سے بھی وزن بڑھ جاتا ہے جو دل کے لئے نقصان دہ ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ ان خطرات سے لوگوں کو آگاہ ہونا چاہیے۔اس تحقیق کے لیے چینی کے استعمال اور دل کی بیماریوں سے ہلاک ہونے والے ہزاروں افراد کے ڈیٹا پر نظر ڈالی جائے گی جن کے درمیان تعلق دیکھا گیا۔وہ لوگ جو روزانہ کے حرارے چینی سے حاصل کرتے ہیں ان کے دل کی بیماریوں سے ہلاک ہونے کا خطرہ ان لوگوں کی نسبت زیادہ ہے جو کم چینی کھاتے ہیں۔عالمی صحت کی تنظیم نے تجویز کیا ہے کہ چینی ایک فرد کئے روزانہ کی خوراک میں موجود کل حراروں کا دس فیصد ہونا چاہیے جو مردوں کے لیے 170 گرام اور خاتون کے لئے 50 گرام ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme