لبنان میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش کار بم حملہ،دو افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

Published on February 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 332)      No Comments

\"222\"
لبنان ۔۔۔ لبنان میں فوج کی ایک چیک پوسٹ پر خودکش کار بم حملے میں دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مشرقی لبنان کے شہر ہرمل میں شام کے قریب ایک خودکش بمبار نے کار کو فوج کی چیک پوسٹ سے ٹکرا دیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق خودکش حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں میں ایک فوجی شامل ہے۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر ہرمل جانے والے تمام راستوں کو بند کردیا اور تفتیش شروع کردی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme