کراچی: سعود آباد سے 3 طالبات لاپتہ، اہلخانہ نے تھانے کا گھیراؤ کر لیا

Published on October 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 447)      No Comments

07
کراچی(یو این پی)طالبہ بسمہ، اقراء اور رابعہ نویں جماعت کی طالبہ ہیں۔ ایک طالبہ کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود اپنی لڑکی کو سکول کے اندر جاتے ہوئے دیکھا لیکن سکول انتظامیہ کے مطابق بچیوں کی حاضری نہیں لگی۔دوسری جانب، پولیس لاپتہ بچیوں کے والدین سے تعاون نہیں کر رہی۔ تینوں لڑکیوں کی گمشدگی کے بعد سعود آباد کے مکینوں نے تھانے کا گھیراؤ کیا۔ اہل علاقہ کی جانب سے پولیس کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ادھر، پولیس کا کہنا ہے کہ ملیر سعود آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف اغواء کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ بچی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پولیس نے تین مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ گم ہونے والی بچیوں کی عمر 14 سے 16 سال ہے۔ دریں اثناء، آئی جی سندھ نے لاپتہ بچیوں کے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔ آئی جی اے ڈی خواجہ نے ڈی آئی جی ایسٹ کو جلد واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کین ہدایت کر دی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题