جنوبی افریقہ نےڈی ایل میتھڈ کے تحت پاکستان کے خلاف 13رنز سے کامیابی حاصل کر لی

Published on January 26, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 350)      No Comments

سینچورین (یواین پی) پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان کے خلاف جنوبی افریقہ نے13 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز میں 2-1سے برتری حاصل کرلی ۔تفصیل کے مطابق پاکستان کے 318رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے 33اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 187رنز بنائے لیکن اس کے بعد بارش شروع ہو گئی اور جنوبی افریقہ ڈی ایل میتھڈ کے تحت 13رنز سے جیت گیا ۔ جنوبی افریقین بلے بازوں نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ہاشم آملہ 25جبکہ ڈی کوک 33رنز بنا کر آوٹ ہو گئے تاہم اس کے بعد شاہینوں کو مزید کامیابی نہ مل سکی ۔پروٹیز بلے باز ہینڈرک83جبکہ ڈوپلیسیز 40سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔اس سے قبل تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کا آغاز اس وقت مایوس کن ثابت ہوا جب فخر زمان صرف 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد بابر اعظم بلے بازی کیلئے آئے اور امام الحق کا بھرپور ساتھ دیا۔ بابر اعظم 69 رنز بنا کر ڈیل سٹین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوگئے۔ محمد حفیظ نے بھی امام الحق کا خوب ساتھ دیا لیکن 52 رنز پر کیچ آوٹ ہوگئے۔امام الحق نے زبردست اننگ کھیلی اور صرف 19 اننگزوں میں ایک ہزار رنزمکمل کرلیے۔ ون ڈے میں تیز ترین ایک ہزار رنزکرنے کا ریکارڈ ان کے ساتھی اوپنر فخر زمان کے پاس ہے جنہوں نے یہ کارنامہ 18 میچز میں سر انجام دیا تھا۔ امام الحق نے 8 چوکوں کی مدد سے 101 رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور شمسی کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔ شعیب ملک نے عماد وسیم کے ساتھ مل کر بھرپور لاٹھی چارج کیا اور 31 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔حسن علی ایک سکور پر آوٹ ہو ئے۔عماد وسیم نے بہترین کھیل کا مظاہر ہ پیش کرتے ہوئے 23گیندوں پر 43رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题