خیبرپختونخوا حکومت نے طلال چوہدری کا الزام جھوٹ کا پلندہ قرار دیدیا

Published on June 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 486)      No Comments

77
پشاور (یوا ین پی)خيبرپختونخوا حکومت نے طلال چوہدری کے بيان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہیں بیان کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔خيبرپختونخوا کی وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے طلال چوہدری کا بيان جھوٹ پر مبنی ہے، ريحام خان نے کبھی بھی خيبرپختونخوا حکومت کا ہيلی کاپٹر استعمال نہيں کيا۔کے پی کے حکومتی ترجمان کے مطابق سوشل ميڈيا پر موجود ہیلی کاپٹر کی تصاوير صوبائی حکومت نہیں۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں طلال چوہدری کی جانب سے یہ الزام لگایا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر رکشہ کی طرح استعمال کررہی ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog