زیلدار ہاوس ٹیکسلا میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں و ملٹری اتاشیوں کے اعزاز میں افطار و ڈنر کی تقریب

Published on June 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 381)      No Comments

tex
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی/ یو این پی)زیلدار ہاوس ٹیکسلا میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں و ملٹری اتاشیوں کے اعزاز میں افطار و ڈنر کی تقریب،افطار و ڈنر کی تقریب میںیو ایس اے، برطانیہ،ترکمانستان ، اسٹریلیا ، روس، تھائی لینڈ، مصر، یو کے،یمن تاجکستان،یوکرائن،کینڈا،اومان، چیکو سلاواکیہ،یورپ اور ایشیا کے مبصرین کے علاوہ پندرہ ممالک کے ملٹری اتاشیوں نے اپنی فیملیز کے ہمراہ شرکت کی، جبکہ سارک کے ڈائریکٹر جنرل اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت ظفر بختاوری بھی تقریب میں موجود تھے،تقریب کا اہتمام پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل ٹیکسلا کے رہنما سید ظہیر الحسن شاہ،زیلدار احسن رضا نے کیا تھا،زیلدار ہاوس میں مختلف ممالک کے ایمبیسیڈرز کے اعزاز میں منعقدہ افطار و ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سارک ممالک کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ پاکستان لوگ بہترین مہمان نواز ہیں یہاں آکر ہمیں اپنے گھر جیسے ماحول کا احساس ہوتا ہے،،میزبان تقریب زیلدار سید احسن رضا نے امبیسیڈر ز میں آثار قدیمہ ٹیکسلا کے تاریخی پس منظر کی آگاہی کے لئے خصوصی کتب پیش کیں ،میزبان تقریب زیلدار سید احسن رضا نے اپنے خطاب میں کہا کہ تقریب کا مقصد دنیا میں پاکستان کے سافٹ امیج کو اجاگر کرنا اورامن و آتشی کا پیغام دینا ہے ،پاکستان نے ہمیشہ دیگر ممالک کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے دوستانہ راوبط کو فروغ دیا،تاکہ ملک ان سے تجارتی ، ثقافتی سطح تعلقات میں بہتری لاکر ملکی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے،انکا کہنا تھا کہ پاکستان بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے ،پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول موجود ہے ،انھوں نے افطار و ڈنر میں شرکت پر تمام ایمبیسیڈرز ، ملٹری اتاشی اور انکی فیملیز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انکی دعوت پر زیلدار ہاوس کوشرف میزبانی کا اعزاز بخشا،تقریب میں شریک مندوبین نے تقریب کے بہترین انعقاد پر میزبان تقریب کا شکریہ ادا کیا ، اور پاکستانی پر تکلف کھانوں کی تواضع پر زیلدار سید ظہیر الحسن شاہ کی تعریف کی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes