خصوصی احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس میں فیصلہ محفوظ کرلیا

Published on June 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 488)      No Comments
02
راولپنڈی(یو این پی)خصوصی احتساب عدالت کے جج خالد رانجھا نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس میں تین گواہوں پر جرح مکمل کرنے کے متعلق دائر درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ تفتیشی آفیسر کو گواہی کیلئے طلب کرنے اور ریفرنس کی سماعت 6جولائی تک ملتوی کر دی،گزشتہ روز عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت شروع کی تو تفتیشی آفیسر موجود نہیں تھا، جس پر عدالت نے اس متعلق دریافت کیا تو سابق صدر کت وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو ایک درخواست پیش کی کہ ریفرنس میں تین گواہ نذر احمد شاہانی، غلام محمدجونیجو اور فرید جو نیجوکے بیانات پر جرح نہیں ہوئی پہلے گواہوں پر جرح مکمل کرلی جائے پھر تفتیشی آفیسر کو طلب کیا جائے عدالت نے درخواست پر سماعت مکمل کی وکلاء کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ 26جون تک محفوظ کرلیا، جبکہ ریفرنس میں تفتیشی آفیسر کو طلب کرلیا جس کی سماعت 7جولائی تک ملتوی کر دی، واضع رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس چل رہا تھا کہ یہ صدر منتخب ہو گئے، جس کے بعد ان کو استثنیٰ حاصل ہو گیا، جب وہ صدر نہیں رہے تو ریفرنس کو دوبارہ کھول کر سماعت شروع کر دی گئی۔
Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes