نامزد نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کل عہدے کا حلف اٹھائیں گے

Published on May 31, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 285)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) نامزد نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گےنگراں وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب کل ایوان صدر اسلام آباد میں ہوگی جہاں صدر ممنون حسین جسٹس (ر) ناصر الملک سے نگراں وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیں گے۔موجودہ حکومت اپنی پانچ سالہ مدت مکمل کرکے آج ختم ہوجائےگی جس کے بعد نگراں حکومت اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گی۔ نگراں وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کے انتظامات کو حتمی شکل دےدی گئی ہے، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کو تقریب کے دعوت نامے موصول ہوگئے ہیں۔ جسٹس (ر) ناصرالملک کل 11 سے 12 بجے کے دوران نگراں وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے جبکہ تقریب میں سیاسی، عسکری اور اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog