اہلِ قلم بهی کرتے ہیں کیا کیا

Published on July 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 323)      No Comments

zakeerاہلِ قلم بهی کرتے ہیں کیا کیا
دیکهنے والے سوچتے تو ہونگے
آج کل جس قدر بول ٹی وی چینل کے ہر طرف چرچے ہے اور میڈیا کے بڑے بڑے نام بول چینل کے چیئرمین صاحب سے عہد وفا کا ثبوت پیش کررہے ہیں وہ قابلِ ستائش ہے ہمیں ایسے لوگوں کا ہمیشہ ساتھ دینا چاہیے جو ملک و قوم کی خدمت میں اچهے کام کررہے ہیں آج جس طرف بهی دیکھا جائے بس ایک ہی شور ہے ہم بول کے ساتھ ہیں بول کو بولنے دوں مگر مجهے افسوس ہوتا ہے جب یہ سب دیکھتا ہوں بول چینل کے چیئرمین نے اعلان میں اور اچھے پیکجز کی آفر کی ہے اصل میں یہ سب اسی آفر کو لے کر چل رہے ہے جو بهی میڈیا سے بڑے بڑے نام شامل ہوئے ہے اس گروپ میں دیکها جائے تو وہ بول چینل اور اس کے چیئرمین کے ساتھ نہ تهے نہ ہیں اور نہ ہی کبھی ہونگے در اصل یہ سب لوگ اس چینل کے چیئرمین کے اعلانات کی بدولت اس کا ساتھ دیں رہے ہے یہ سب ایک ڈرامہ ہو رہا ہے ان لوگوں کو کسی انسان کی فکر نہیں ہو رہی کہ اس کے ساتھ کیا ہو رہا ہے یہ سب لوگ اپنے فائدے کا سوچ رہے ہے کہ ہمیں اس سے کیا کیا بئنفٹ ملے گا یہ بس اپنے فائدے کا ہی سوچتے ہیں اج تک جس جگہ بهی ان لوگوں نے کام کئے ہے چار دن ان کے ساتھ پهر کوئی دوسری جگہ دیکھ کر ان کے ساتھ اگر ان لوگوں کو پاکستانی عوام کا اتنا ہی خیال ہے اور یہ لوگ اتنے ہی ایماندار اور سچے ہیں تو ان ٹی وی چینل اور اخبارات کے خلاف اپنی آواز کو بلند کیوں نہیں کرتے ان کے خلاف یہ کوئی ایکشن کیوں نہیں لیتے جو آج تک لاکھوں افراد سے ہزاروں روپے لے کر میڈیا کا کارڈ بنا کر دیتے ہے جو اس کے اہل بھی نہیں ہوتے مگر اپنے آپ کو میڈیا پرسن کہلواتے ہیں یہ تو وہی مثال ہو گئی ” نہ پڑھے نہ لکھے نام محمد فاضل ” پیسے کے ذور پر جا میڈیا کارڈ بنائے جاتے ہیں یہ ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتے کیا ان کو سب برائیاں دوسروں میں ہی نظر آتی ہے اگر یہ لوگ اپنے میڈیا سے اتنی ہی محبت کرتے ہیں تو ان کو اپنے سچے ہونے کا ثبوت دیں مگر افسوس اس بات کا ہے مجهے یہ لوگ سب جانتے ہوئے کبهی بهی اس بارے میں نہیں بولیں گے اس کی بهی ایک وجہ ہے اگر یہ لوگ ان کے خلاف اپنی آواز بلند کرے گے تو ہو سکتا ہے کہ کل کو ان لوگوں کو اسی چینل پر جانا پڑے اسی لئے یہ کبهی بهی ان ٹی وی چینل کے خلاف کبهی بهی کوئی بهی کارروائی میں حصہ نہیں لیں گے جو پاکستان میں سب سے زیادہ کرپٹ اور کرپشن کرتے ہے ان سب کا اصلی مقصد بس ایک ہی ہے کہ اپنی کرپشن کو بچانے کیلئے دوسروں کے گریبانوں کو ہاتھ ڈالتے رہو ان سب کو بس دوسروں کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھانا آتا ہے باقی سب جاتے ہیں جہنم میں تو جائیں. ہمیں تو مال مل رہا ہے نہ ” بس “۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes