گگو منڈی،گوجر برادری کا اجلاس بلدیاتی الیکشن کیلئے چوہدری یسین شفیع گوجرنامزد

Published on November 9, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 303)      No Comments

\"1\"
گگو منڈی( ڈاکٹر غلام سرو ر)گوجر برادری کا اہم سیاسی اجلاس بلدیاتی الیکشن کے لیے چوہدری یسین شفیع گوجر کو امیدوار لانے کا فیصلہ ۔تفصیل کے مطابق ۔ حلقہ گگو منڈی کی گوجر برادری کا ایک اہم سیاسی اجلاس چوہدری سردار محمد گوجر کی زیر سرپرستی منعقد ہو ا جس میں گوجر برادری کی 9رکنی کمیٹی نے شرکت کی اجلاس میں اکثریت رائے سے گوجر برادری کے نوجوان سابقہ نائب ناظم چوہدر ی یسین شفیع گوجر کو حالیہ بلدیاتی الیکشن کے لیے نامزد کر دیا ۔ اس موقع پر چوہدری سردار محمد گجر نے پریس کلب رجسڑڈ گگو کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نامزد امیدوار چوہدری محمد شفیع (مرحوم) کے صاحبزادے ہیں اپنے دور میں چوہدری محمد شفیع گوجر نے علاقہ کے لیے بہت قربانیاں دی تھی ان کی کاوشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے گوجر برادری نے اکثریت رائے سے ان کے صاحبزدے کو نامزد کیا امید کرتے ہیں یسین شفیع اپنے باپ کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے علاقہ کی بہترین نمائندگی کریں گئے اس موقع پر چوہدری یسین شفیع نے نامزد ہونے پر برادری کا شکریہ ادا کیا اور وعدہ کیا کہ میں سیاست کو عبادت سمجھ کر کروں گا انشاء کامیاب ہو کر علاقہ میں ترقیاتی کاموں کا جھال بچھا دون گا میں نے علاقہ کی خدمت کرنے کا تحہ دل سے اعادہ کر رکھا ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme