ترک طیارے کی دہلی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

Published on July 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 391)      No Comments

33
نئی دہلی (یواین پی) بھارت کے نئی دہلی ایئرپورٹ پر ترکش ایئر لائن کے طیارے میں بم کی اطلاع پر ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دوپہر کے قریب طیارے کے پائلٹ نے دہلی ایئرپورٹ پر رابطہ کیا اور مذکورہ صورتحال سے آگاہ کیا جس پر دہلی ایئرپورٹ کی جانب سے طیارے کو ایئرپورٹ پر اتارنے کی اجازت دے دی گئی۔ جہاز میں بم کی نصب ہونے کی اطلاع اس وقت آئی جب جہاز میں موجود انتظامیہ نے باتھ روم کے شیشے پر لکھا پایا کہ ‘جہاز کے سامان والے حصے میں بم موجود ہے’، جس کے بعد جہاز کریو کی جانب سے فوری طور پر ناگ پور ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا گیا جہاں سے جہاز کو دہلی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔ دہلی ایئروپورٹ انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جہاز میں موجود 148 مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا اور جہاز کو ایئرپورٹ کے رش کے علاقے سے دور لے جایا گیا جہاں بم ڈسپوڑل سکواڈ نے جہاز کا مکمل جائزہ لینے کے بعد جہاز کو کلیئر قرار دے دیا جبکہ جہاز میں سے کسی قسم کا بم برآمد نہیں ہوا

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes