چیف جسٹس کے ڈیم تعمیر فنڈ میں پنجاب بینک کا ایک کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان

Published on July 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 240)      No Comments

لاہور(یواین پی) ”دیامر بھاشا و مہمند فنڈ“ میں بینک آف پنجاب کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا عطیہ دینے کا اعلان کردیا گیا ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان کے فیصلے کے نتیجے میں قائم ہونے والے ”دیامر بھاشا و مہمند فنڈ“ کے لیے بینک آف پنجاب کے اعلی افسران نے ایک کروڑ روپے کا عطیہ اکٹھا کرلیا۔
بینک آف پنجاب کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی قوم بہبودی سرگرمیوں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے اور کسی بھی نیک مقصد کے لیے زیادہ سے زیادہ رقم دے کر اس عملی جامہ پہنانے میں مدد کرتی ہے۔بینک کا کہنا تھا کہ یہ وقت ہے کہ ڈیموں کی تعمیر کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے تاکہ ملک کو پانی کے ممکنہ بحران سے بچنے کے قابل بنایا جا سکے اور اپنی آئندہ نسلوں کو ایک بہتر ملک دیا جاسکے۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ آخری اطلاعات کے مطابق ڈیم فنڈ میں ساڑھے ننانوے لاکھ روپے جمع ہوچکے ہیں جن میں سے 10 لاکھ خود چیف جسٹس آف پاکستان نے جمع کرائے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes