پاکستان کی طرح برطانیہ میں بھی دو عیدیں منائی جائیں گے

Published on July 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 528)      No Comments

111
لندن (یو ان ) ملک بھر میں ایک ہی دن عیدالفطر منانے کا مسئلہ پاکستان کی عوام کو درپیش تو تھا ہی لیکن اب برطانیہ میں مقیم مسلمانوں کیلئے بھی یہ تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اب برطانیہ میں مقیم مسلمان بھی اس تنازع کی زد میں آ گئے ہیں کیونکہ سنٹرل مسجد لندن کی جانب سے شوال کا چاند نظر آنے اور عیدالفطر 17 جولائی بروز جمعہ کو منانے کا اعلان کئے جانے کے کچھ ہی دیر بعد مرکزی جماعت اہل سنت لندن نے شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ عیدالفطر 18 جولائی بروز ہفتہ منائی جائے۔
سنٹرل مسجد لندن اور مرکزی جماعت اہلسنت کی جانب سے متضاد اعلانات کے باعث برطانوی مسلمان تذبذب کا شکار نظر آ رہے ہیں اور چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ کون کس دن عید منائے گا؟ ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں ان اعلانات کے بعد قوی امکانات ہیں کہ پاکستان کی طرح اب برطانیہ میں بھی کچھ لوگ جمعہ کے روز اور کچھ لوگ ہفتے کو عیدالفطر منائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes